(۴۰۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ صَلَّی بِالنَّاسِ الصُّبْحَ ، فَقَرَأَ بِسُورَۃِ الْبَقَرَۃِ ، فَقَالَ لَہُ عُمَرُ: کَرَبَتِ الشَّمْسُ أَنْ تَطْلُعَ۔ فَقَالَ: لَوْ طَلَعَتْ لَمْ تَجِدْنَا غَافِلِینَ۔ (ت) وَبِمَعْنَاہُ رَوَاہُ قَتَادَۃُ عَنْ أَنَسٍ وَقَالَ: کَادَتِ الشَّمْسُ۔ [صحیح۔ أخرجہ الشافعی ۷/۲۲۸]
(٤٠١٥) (ا) انس (رض) سے روایت ہے کہ ابوبکر صدیق (رض) نے لوگوں کو صبح کی نماز پڑھائی تو انھوں نے سورة بقرہ پڑھی۔ عمر (رض) نے انھیں کہا کہ سورج نکلنے کے قریب تھا تو انھوں نے فرمایا : اگر طلوع ہوجاتا تو تو ہمیں غافل نہ پاتا۔
(ب) اس کے ہم معنی روایت قتادہ (رض) اور انس (رض) کے واسطے سے منقول ہے۔ اس میں ہے ” کا دتِ الشمس “۔