(۴۰۳) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سُلَیْمٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: إِنْ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -یُحِبُّ التَّیَمُّنَ فِی طُہُورِہِ إِذَا تَطَہَّرَ ، وَفِی تَرَجُّلِہِ إِذَا تَرَجَّلَ ، وَفِی انْتِعَالِہِ إِذَا انْتَعَلَ۔
[صحیح۔ أخرجہ البخاری ۴۱۶]
(٤٠٣) سیدہ عائشہ (رض) بیان فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے وضو میں دائیں طرف سے شروع کرنے کو پسند فرماتے تھے، جس وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کرتے اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کنگھی کرتے یا جب جوتا پہنتے تو بھی (دائیں جانب کو پسند فرماتے تھے) ۔