hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4024

.

سنن البيهقي

4024
Sunan Al Bayhaqi
(۴۰۲۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحَمْنِ بْنُ مَہْدِیٍّ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ یَزِیدَ حَدَّثَنِی قَزَعَۃُ قَالَ: أَتَیْتُ أَبَا سَعِیدٍ وَہُوَ مَکْثُورٌ عَلَیْہِ ، فَلَمَّا تَفَرَّقَ النَّاسُ عَنْہُ قُلْتُ: إِنِّی لاَ أَسْأَلُکَ عَمَّا یَسْأَلُکَ ہَؤُلاَئِ قُلْتُ أَسْأَلُکَ عَنْ صَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ فَقَالَ: مَا لَکَ فِی ذَلِکَ مِنْ خَیْرٍ۔ فَأَعَادَہَا عَلَیْہِ فَقَالَ: کَانَتْ صَلاَۃُ الظُّہْرِ تُقَامُ ، فَیَنْطَلِقُ أَحَدُنَا إِلَی الْبَقِیعِ فَیَقْضِی حَاجَتَہُ ، ثُمَّ یَأْتِی أَہْلَہُ فَیَتَوَضَّأُ ، ثُمَّ یَرْجِعُ إِلَی الْمَسْجِدِ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی الرَّکْعَۃِ الأُولَی۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحَمْنِ بْنِ مَہْدِیٍّ۔ [صحیح۔ أخرجہ حمد فی المسند ۲۲/۴۲۶/۱۰۸۸۱]
(٤٠٢٤) ربیع بن یزید سے روایت ہے کہ مجھے قزعہ نے حدیث بیان کی کہ میں ابو سعید (رض) کے پاس آیا۔ بہت سے لوگ آپ سے طالب کرم تھے۔ جب لوگ ان سے دور ہوگئے تو میں نے کہا : میں آپ سے اس چیز کے بارے میں سوال نہیں کروں گا جس کے متعلق یہ لوگ آپ سے سوال کر رہے تھے بلکہ میں آپ سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے بارے میں پوچھنے آیا ہوں۔
انھوں نے کہا : تیرے لیے اس میں خیر نہیں ہے۔ میں نے پھر سوال لوٹایا تو انھوں نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ظہر کی نماز کھڑی ہوتی تو ہم میں سے کوئی ایک بقیع غرقد تک جاتا اپنی حاجت پوری کرتا پھر اپنے گھر آ کر وضو کرتا پھر مسجد میں آتا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پہلی رکعت میں ہی ہوتے تھے۔