(۴۰۴۲) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ: الْحَسَنُ بْنُ یَعْقُوبَ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ حَدَّثَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : ((إِنِّی لأَدْخُلُ فِی الصَّلاَۃِ وَأَنَا أُرِیدُ أَنْ أُطِیلَہَا ، فَأَسْمَعُ بُکَائَ الصَّبِیِّ ، فَأَتَجَوَّزُ فِی صَلاَتِی مِمَّا أَعْلَمُ مِنْ شِدَّۃِ وَجْدِ أُمِّہِ مِنْ بُکَائِہِ))۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۷۰۹]
(٤٠٤٢) قتادہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک (رض) نے انھیں حدیث بیان کی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نماز میں کھڑا ہوتا ہوں اور ارادہ کرتا ہوں کہ لمبی قرات کروں گا، پھر کسی بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو نماز مختصر کردیتا ہوں تاکہ اس کی ماں پر دشوار نہ گزرے۔