(۴۰۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَیْلِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: بَیْنَا أَنَا أَسِیرُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بَیْنَ الْجُحْفَۃِ وَالأَبْوَائِ إِذْ غَشِیَتْنَا رِیحٌ وَظُلْمَۃٌ شَدِیدَۃٌ ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَتَعَوَّذُ بِ {أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} وَ {أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ} وَیَقُولُ : ((یَا عُقْبَۃُ تَعَوَّذْ بِہِمَا ، فَمَا تَعَوَّذَ مُتَعَوِّذٌ بِمِثْلِہِمَا))۔ قَالَ: وَسَمِعْتُہُ یَؤُمُّنَا بِہِمَا فِی الصَّلاَۃِ۔
[صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ وفی ۴۰۴۶]
(٤٠٥٠) سیدنا عقبہ بن عامر (رض) فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جحفہ اور ابواء کے درمیان سفر کررہا تھا کہ اچانک سیاہ کالی آدھی نے ہمیں گھیر لیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) { أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ } اور { أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ } کے ساتھ پناہ طلب کرنے لگے۔ ترجمہ : میں صبح کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔ میں انسانوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں اور فرمانے لگے : اے عقبہ ! ان دونوں (معوذتین) کے ساتھ پناہ طلب کر، کسی پناہ حاصل کرنے والے نے ان دونوں جیسی پناہ حاصل نہیں کی۔ عقبہ بن عامر (رض) فرماتے ہیں : آپ ہماری امامت کے دوران ان دونوں کی تلاوت کرتے تھے۔