(۴۰۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا شَیْبَانُ عَنْ یَحْیَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحَمْنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ - قَالَ: وَأَحْسِبُنِی أَنَا قَدْ سَمِعْتُہُ مِنْ أَبِی سَلَمَۃَ - عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ لِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((اقْرَإِ الْقُرْآنَ فِی شَہْرٍ))۔ قُلْتُ: إِنِّی أَجِدُ قُوَّۃً۔ قَالَ : ((فَاقْرَأْہُ فِی عِشْرِینَ لَیْلَۃً))۔ قُلْتُ: إِنِّی أَجِدُ قُوَّۃً ۔ قَالَ: ((فَاقْرَأْہُ فِی خَمْسَ عَشْرَۃَ))۔ قُلْتُ: إِنِّی أَجِدُ قُوَّۃً۔ قَالَ : ((فَاقْرَأْہُ فِی عَشْرَۃٍ))۔ قُلْتُ: إِنِّی أَجِدُ قُوَّۃً۔ قَالَ: ((فَاقْرَأْہُ فِی سَبْعٍ وَلاَ تَزِدْ عَلَی ذَلِکَ))۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۵۰۵۴]
(٤٠٥٧) عبداللہ بن عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے فرمایا : ہر ماہ میں قرآن ختم کر۔ میں نے کہا : میں (اس سے کم میں ختم کرنے کی) طاقت رکھتا ہوں۔ آپ نے فرمایا : تو پھر بیس راتوں میں ختم کرلیا کر۔ میں نے کہا : اس سے بھی زیادہ قوت پاتا ہوں۔ آپ نے فرمایا : تو پندرہ دنوں میں مکمل کرلیا کر۔ میں نے کہا : میں اس سے کم مدت میں ختم کرنے کی طاقت رکھتا ہوں۔ آپ نے فرمایا : تو اس کو دس دن میں ختم کرلیا کر۔ میں نے کہا : میں پھر بھی قوت رکھتا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو سات دنوں میں ختم کرلیا کر اور اس سے جلدی ختم نہ کر۔