hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4059

.

سنن البيهقي

4059
Sunan Al Bayhaqi
(۴۰۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ: عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ: الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ بْنُ زَکَرِیَّا الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ قَالَ قَالَ عَبْدُاللَّہِ یَعْنِی ابْنَ مَسْعُودٍ: اقْرَئُ وا الْقُرْآنَ فِی سَبْعٍ ، وَلاَ تَقْرَئُ وہُ فِی أَقَلَّ مِنْ ثَلاَثٍ، وَلْیُحَافِظِ الرَّجُلُ فِی یَوْمِہِ وَلَیْلَتِہِ عَلَی جُزْئِہِ۔ وَرُوِّینَا عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّہُ کَانَ یَخْتِمُ الْقُرْآنَ فِی رَمَضَانَ فِی ثَلاَثٍ، وَفِی غَیْرِ رَمَضَانَ مِنَ الْجُمُعَۃِ إِلَی الْجُمُعَۃِ۔ وَعَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ: أَنَّہُ کَانَ یَخْتِمُ الْقُرْآنَ فِی کُلِّ ثَمَانٍ۔ وَعَنْ تَمِیمٍ الدَّارِیِّ: أَنَّہُ کَانَ یَخْتِمُہُ فِی کُلِّ سَبْعٍ۔ وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّہُ کَانَ یُحْیِی اللَّیْلَ کُلَّہُ ، فَیَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِی رَکْعَۃٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ الطبرانی فی الکبیر ۹/۱۴۳/۸۷۰۷]
(٤٠٥٩) (ا ) سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ قرآن کو سات دن میں مکمل پڑھا کرو اور اس کو تین دن سے کم مدت میں ختم نہ کرو اور آدمی کو چاہیے کہ وہ اپنے ہر دن رات میں (کم از کم) قرآن کے ایک پارے کی (تلاوت) پر محافظت کرے۔
(ب) سیدنا ابن مسعود (رض) سے ہمیں یہ روایت بیان کی گئی کہ وہ رمضان المبارک میں تین دنوں میں قرآن ختم کرتے تھے اور غیر رمضان میں ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک قرآن مکمل کرتے تھے۔
(ج) ابی بن کعب (رض) سے منقول ہے کہ وہ ہر آٹھ دنوں میں ایک قرآن ختم کرتے تھے۔
(د) تمیم داری (رض) سے منقول ہے کہ وہ ہر سات دنوں میں قرآن ختم کرتے تھے۔
(ہ) سیدنا عثمان بن عفان (رض) سے روایت ہے کہ وہ اپنی پوری رات کو زندہ رکھتے (یعنی عبادت کرتے) اور ہر رکعت میں قرآن مکمل پڑھتے تھے۔