(۴۰۶۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ زِیَادٍ الأَعْلَمِ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِی بَکْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ا- دَخَلَ فِی صَلاَۃِ الْفَجْرِ فَأَوْمَأَ بِیَدِہِ أَنْ مَکَانَکُمْ ، ثُمَّ جَائَ وَرَأْسُہُ یَقْطُرُ ، فَصَلَّی بِہِمْ۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ بِإِسْنَادِہِ وَمَعْنَاہُ قَالَ فِی أَوَّلِہِ : فَکَبَّرَ وَقَالَ فِی آخِرِہ: فَلَمَّا قَضَی الصَّلاَۃَ قَالَ : ((إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ ، وَإِنِّی کُنْتُ جُنُبًا))۔ [صحیح۔ احمد ۱۹۹۰۷]
(٤٠٦٣) ابوبکر (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر کی نماز میں شامل ہوئے اور اپنے ہاتھ سے اشارہ فرمایا کہ تم اپنی جگہوں پر ٹھہرے رہو، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس آئے اور آپ کے سر سے پانی کے قطرے گر رہے تھے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو نماز پڑھائی۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پوری کی تو فرمایا : میں بھی انسان ہوں اور میں حالتِ جنابت میں تھا۔