(۴۱۷۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَوَّاسٍ أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ شَبِیبِ بْنِ غَرْقَدَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ شِہَابٍ الْخَوْلاَنِیِّ قَالَ : کُنْتُ نَازِلاً عَلَی عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَاحْتَلَمْتُ فِی ثَوْبَیَّ فَغَمَسْتُہُمَا فِی الْمَائِ ، فَرَأَتْنِی جَارِیَۃٌ لِعَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَأَخْبَرَتْہَا ، فَبَعَثَتْ إِلَیَّ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَقَالَتْ : مَا حَمَلَکَ عَلَی مَا صَنَعْتَ بِثَوْبِکِ؟ قَالَ قُلْتُ : رَأَیْتُ مَا یَرَی النَّائِمُ فِی مَنَامِہِ۔قَالَتْ : فَہَلْ رَأَیْتَ فِیہَا شَیْئًا؟ قُلْتُ : لاَ۔قَالَتْ : فَلَوْ رَأَیْتَ شَیْئًا غَسَلْتَہُ، لَقَدْ رَأَیْتُنِی وَإِنِّی لأَحُکُّہُ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّہِ ﷺ یَابِسًا بِظُفُرِی۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی عَاصِمٍ أَحْمَدَ بْنَ جَوَّاسٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۹۰]
(٤١٧١) عبداللہ بن شہاب خولانی فرماتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ (رض) کے پاس مہمان تھا، میں جنبی ہوگیا تو اپنے کپڑوں کو پانی میں ڈبو دیا۔ حضرت عائشہ (رض) کی لونڈی نے مجھے دیکھ کر آپ (رض) کو خبر دے دی۔ حضرت عائشہ (رض) نے اس کو میری طرف بھیجا۔ پھر فرمایا : تجھے اپنے کپڑوں کے ساتھ ایسا کرنے پر کس چیز نے ابھارا ؟ میں نے کہا : میں نے وہ کچھ دیکھا جو سونے والا دیکھتا ہے۔ حضرت عائشہ (رض) نے پوچھا : کیا آپ نے کچھ اثر دیکھا ہے ؟ میں نے کہا : نہیں۔ انھوں نے فرمایا : اگر تو نے کچھ دیکھا ہوتا تو اسے دھو دیتا۔ مجھے یاد ہے کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کپڑوں سے خشک منی کو اپنے ناخنوں سے کھرچ دیا کرتی تھی۔