(۴۱۸۴) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا قَالَتْ : صَنَعْتُ لِرَسُولِ اللَّہُ ﷺ بُرْدَۃً سَوْدَائَ مِنْ صُوفٍ فَلَبِسَہَا فَأَعْجَبَتْہُ ، فَلَمَّا عَرِقَ فِیہَا فَوَجَدَ رِیحَ النَّمِرَۃِ قَذَفَہَا۔ [صحیح۔ احمد ۶/۱۳۲، ابوداؤد ۴۰۷۴]
(٤١٨٤) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں : میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے روئی کی سیاہ رنگ کی چادر تیار کی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اوڑھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بہت پسند آئی، لیکن جب اس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پسینہ آیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں چیتے کی بدبو محسوس کی تو اسے پھینک دیا۔