hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4191

.

سنن البيهقي

4191
Sunan Al Bayhaqi
(۴۱۹۱) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِیعِ بْنِ طَارِقٍ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ أَنَّ أَبَا الْخَیْرِ حَدَّثَہُ قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی ابْنِ وَعْلَۃَ السَّبَائِیِّ فَرْوًا فَمَسِسْتُہُ فَقَالَ : مَا لَکَ تَمَسُّہُ ؟ قَدْ سَأَلْتُ عَنْہُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ : إِنَّا نَکُونُ فِی الْمَغْرِبِ وَمَعَنَا الْبَرْبَرُ وَالْمَجُوسُ ، نُؤْتَی بِالْکَبْشِ فَیَذْبَحُونَہُ ، وَنَحْنُ لاَ نَأْکُلُ ذَبَائِحَہُمْ ، وَنَؤْتَی بِالسِّقَائِ فِیہِ الْوَدَکُ۔فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ ﷺ قَالَ : ((دِبَاغُہُ طَہُورُہُ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ مَنْصُورٍ وَغَیْرِہِ عَنْ عَمْرِو بْنِ الرَّبِیعِ۔ [صحیح۔ مسلم ۳۶۶]
(٤١٩١) ابوالخر فرماتے ہیں کہ میں نے ابن وعلہ صباعی پر چمڑے کا لباس دیکھا تو میں نے اس کو چھوا۔ وہ کہنے لگے : کیوں چھوتے ہو ؟ میں نے ابن عباس (رض) سے اس کے بارے میں پوچھا تھا اور بتایا تھا کہ ہم مغرب میں رہتے ہیں اور ہمارے ساتھ بربری اور مجوسی رہتے ہیں، ہم مینڈھا لاتے ہیں تو وہ انھیں ذبح کردیتے ہیں اور ہم تو ان کا ذبیحہ کھاتے ہی نہیں اور ہم چکناہٹ والا مشکیزہ لاتے ہیں۔ ابن عباس (رض) نے فرمایا : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا کہ چمڑے کو رنگنا اس کی پاکیزگی ہے۔