(۴۱۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا وُہَیْبُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ : أَنَّ النَّبِیَّ ﷺ کَانَ یَأْتِی أُمَّ سُلَیْمٍ فَیَقِیلُ عِنْدَہَا ، وَکَانَ یُصَلِّی عَلَی نِطَعٍ ، وَکَانَ کَثِیرَ الْعَرَقِ ، فَتَتَّبَّعُ الْعَرَقَ مِنَ النِّطَعِ ، فَتَجْعَلُہُ فِی الْقَوَارِیرِ مَعَ الطِّیبِ ، وَکَانَ یُصَلِّی عَلَی الْخُمْرَۃِ۔ [صحیح۔ ابن حبان ۶۳۰۵]
(٤١٩٦) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ام سلیم (رض) کے پاس قیلولہ کیا کرتے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چٹائی پر نماز پڑھتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بہت زیادہ پسینہ آتا تھا۔ ام سلیم (رض) چٹائی سے پسینے کو جمع کر کے خوشبو والی شیشی میں ڈال لیتیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چٹائی پر نماز پڑھتے تھے۔