hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 421

.

سنن البيهقي

421
Sunan Al Bayhaqi
(۴۲۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ قَالَ : کُنَّا مَعَ سَلْمَانَ فِی سَفَرٍ فَانْطَلِقَ فَقَضَی حَاجَتَہُ ثُمَّ جَائَ فَقُلْنَا لَہُ : یَا أَبَا عَبْدِ اللَّہِ تَوَضَّأْ لَعَلَّنَا نَسْأَلُکَ عَنْ آیٍ مِنَ الْقُرْآنِ۔ فَقَالَ : سَلُوا فَإِنِّی لاَ أَمَسُّہُ، وَإِنَّہُ لاَ یَمَسُّہُ إِلاَّ الْمُطَہَّرُونَ۔ فَسَأَلْنَاہُ فَقَرَأَ عَلَیْنَا قَبْلَ أَنْ یَتَوَضَّأَ۔[ضعیف]
(٤٢٢) عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں سلمان کے ساتھ تھے، وہ لوگوں سے الگ ہوئے اور اپنی حاجت پوری کی، پھر آئے۔ ہم نے ان سے کہا : اے عبداللہ ! وضو کرلیں شاید ہم آپ سے قرآن کی آیات کے متعلق سوال کریں تو انھوں نے کہا : سوال کرو، میں نے شرمگاہ کو نہیں چھوا اور اس قرآن پاک کو صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں تو ہم نے ان سے سوال کیا اور انھوں نے وضو کرنے سے پہلے ہم پر قرآن پڑھا۔