(۴۲۳۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّہُ سَمِعَ مُعَاوِیَۃَ بْنَ أَبِی سُفْیَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَامَ حَجَّ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ وَتَنَاوَلَ قُصَّۃً مِنْ شَعَرٍ کَانَتْ فِی یَدِ حَرَسِیٍّ یَقُولُ : یَا أَہْلَ الْمَدِینَۃِ أَیْنَ عُلَمَاؤُکُمْ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ ﷺ یَنْہَی عَنْ مِثْلِ ہَذَا ، وَیَقُولُ : ((إِنَّمَا ہَلَکَ بَنُو إِسْرَائِیلَ حِینَ اتَّخَذَ ہَذِہِ نِسَاؤُہُمْ))۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ عَنْ مَالِکٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔
[صحیح۔ بخاری ۳۴۶۸]
(٤٢٣٠) معاویہ بن ابی سفیان (رض) حج والے سال منبر پر کھڑے تھے۔ بالوں کی لِٹ شاہی محافظ کے ہاتھ میں تھی۔ وہ کہہ رہے تھے : مدینہ کے رہنے والو ! تمہارے علما کہاں گئے، میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے منع کرتے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے تھے : بنی اسرائیل اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کی عورتوں نے اس چیز کو اپنا لیا۔