hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4266

.

سنن البيهقي

4266
Sunan Al Bayhaqi
(۴۲۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا سَالِمٌ أَبُو حَمَّادٍ عَنِ السُّدِّیِّ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ : ((أُعْطَیْتُ خَمْسًا لَمْ یُعْطَہُنَّ أَحَدٌ قَبْلِی مِنَ الأَنْبِیَائِ : جُعِلَتْ لِیَ الأَرْضُ طَہُورًا وَمَسْجِدًا ، وَلَمْ یَکُنْ نَبِیٌّ مِنَ الأَنْبِیَائِ یُصَلِّی حَتَّی یَبْلُغَ مِحْرَابَہُ ، وَأُعْطِیتُ الرُّعْبَ مَسِیرَۃَ شَہْرٍ ، یَکُونُ بَیْنِی وَبَیْنَ الْمُشْرِکِینَ مَسِیرَۃُ شَہْرٍ فَیْقَذِفُ اللَّہُ الرُّعْبَ فِی قُلُوبِہِمْ ، وَکَانَ النَّبِیُّ یُبْعَثُ إِلَی خَاصَّۃِ قَوْمِہِ ، وَبُعِثْتُ أَنَا إِلَی الْجِنِّ وَالإِنْسِ ، وَکَانَتِ الأَنْبِیَائُ یَعْزِلُونَ الْخُمُسَ ، فَتَجِیئُ النَّارَ فَتَأْکُلُہُ ، وَأُمِرْتُ أَنَا أَنْ أَقْسِمَہَا فِی فُقَرَائِ أُمَّتِی ، وَلَمْ یَبْقَ نَبِیٌّ إِلاَّ أُعْطِیَ سُؤْلَہُ ، وَأَخَّرْتُ شَفَاعَتِی لأُمَّتِی))۔ [ضعیف]
(٤٢٦٦) عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئیں ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو بھی نہیں ملیں۔ زمین کو میرے لیے مسجد اور پاکیزہ بنایا گیا ہے، حالانکہ کسی نبی کے لیے بھی جائز نہیں تھا کہ وہ اپنی خاص جگہ (محراب) کے بغیر نماز پڑھ لے اور ایک مہینے کی مسافت سے مجھے رعب دیا گیا ہے، جو میرے اور مشرکین کے درمیان ایک مہینے ہوتی ہے، لیکن اللہ ان کے دلوں میں رعب ڈال دیتا ہے۔ انبیاء کرام ۔ اپنی خاص قوم کی طرف مبعوث کیے گئے، لیکن میں جن وانس کی طرف بھیجا گیا ہوں۔ انبیاء کرام ۔ مالِ غنیمت سے پانچواں حصہ الگ کرتے، آگ آتی اور اسے کھا جاتی تھی، لیکن مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں وہ مال غنیمت کا پانچواں حصہ اپنی امت کے فقرا میں تقسیم کر دوں۔ ہر نبی کو ایک مقبول دعا عطا کی گئی، لیکن میں نے اسے اپنی امت کے لیے سفارش کے طور پر مؤخر کر رکھا ہے۔