(۴۳۱۶) أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا النُّفَیْلِیُّ حَدَّثَنَا مِسْکِینٌ عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنِ ابْنِ أَبِی سَوْدَۃَ عَنْ مَیْمُونَۃَ مَوْلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ ﷺ أَنَّہَا قَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَفْتِنَا فِی بَیْتِ الْمَقْدِسِ۔قَالَ : ((ائْتُوہُ فَصَلُّوا فِیہِ))۔وَکَانَتِ الْبِلاَدُ إِذْ ذَاکَ حَرْبًا : ((فَإِنْ لَمْ تَأْتُوہُ وَتُصَلُّوا فِیہِ فَابْعَثُوا بِزَیْتٍ یُسْرَجُ فِی قَنَادِیلِہِ))۔ [صحیح]
(٤٣١٦) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی باندی حضرت میمونہ (رض) فرماتی ہیں : میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ نے ہمیں بیت المقدس کے بارے میں تعجب میں ڈال دیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اس طرف جاؤ تو اس میں نماز پڑھا کرو۔ اگر ان شہروں میں لڑائی ہو اور تم نہ آسکو اور نہ ہی نماز پڑھ سکو تو پھر تیل بھیج دیا کرو تاکہ اس کی قندیلوں میں چراغ روشن کیے جاسکیں۔