hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4334

.

سنن البيهقي

4334
Sunan Al Bayhaqi
(۴۳۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ حُمَیْدٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی الْعَاصِ : أَنَّ وَفْدَ ثَقِیفٍ قَدِمُوا عَلَی النَّبِیِّ ﷺ فَأَنْزَلَہُمُ الْمَسْجِدَ لِیَکُونَ أَرَقَّ لِقُلُوبِہِمْ ، فَاشْتَرَطُوا عَلَی النَّبِیِّ ﷺ أَنْ لاَ یُحْشَرُوا ، وَلاَ یُعْشَرُوا وَلاَ یُجَبُّوا ، وَلاَ یُسْتَعْمِلَ عَلَیْہِمْ مِنْ غَیْرِہِمْ فَقَالَ : ((لاَ تُحْشَرُوا وَلاَ تُعْشَرُوا ، وَلاَ تُجَبُّوا وَلاَ یُسْتَعْمَلُ عَلَیْکُمْ مِنْ غَیْرِکُمْ ، وَلاَ خَیْرَ فِی دِینٍ لَیْسَ فِیہِ رُکُوعٌ))۔ [ضعیف]
(٤٣٣٤) عثمان بن ابی العاص (رض) فرماتے ہیں کہ ثقیف کا وفد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو مسجد میں بٹھایا تاکہ یہ چیز ان کے دلوں کو زیادہ نرم کر دے۔ انھوں نے نبی پر شرطیں لگائیں کہ نہ ہی انھیں نماز کے لیے اکٹھا کیا جائے گا۔ نہ ہی ان سے عشر لیا جائے گا اور نہ ہی ان پر غلبہ پایا جائے گا اور نہ ہی ان کی قوم کے علاوہ کوئی دوسرا ان پر عامل مقرر کیا جائے گا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہ تم کو جمع کیا جائے، نہ عشر لیا جائے، نہ تم پر غلبہ پایا جائے اور نہ ہی تم پر تمہارے غیر سے عامل مقرر کیا جائے، لیکن اس دین میں کوئی بھلائی نہیں جس میں نماز نہ ہو۔