hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4358

.

سنن البيهقي

4358
Sunan Al Bayhaqi
(۴۳۵۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَأَبُو الْقَاسِمِ السَّرَّاجُ وَغَیْرُہُمَا قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ طَلْحَۃَ بْنِ کَرِیزٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُغَفَّلٍ عَنِ النَّبِیِّ ﷺ قَالَ : ((إِذَا أَدْرَکَتْکُمُ الصَّلاَۃُ وَأَنْتُمْ فِی مَرَاحِ الْغَنَمِ فَصَلُّوا فِیہَا ، فَإِنَّہَا سَکِینَۃٌ وَبَرَکَۃٌ ، وَإِذَا أَدْرَکَتْکُمُ الصَّلاَۃُ وَأَنْتُمْ فِی أَعْطَانِ الإِبِلِ فَاخْرُجُوا مِنْہَا فَصَلُّوا ، فَإِنَّہَا جِنٌّ مِنْ جِنٍّ خُلِقَتْ ، أَلاَ تَرَی أَنَّہَا إِذَا نَفَرَتْ کَیْفَ تَشْمَخُ بَأَنْفِہَا))۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ فِی رِوَایَۃِ أَبِی سَعِیدٍ وَفِی قَوْلِ النَّبِیِّ ﷺ : ((لاَ تُصَلُّوا فِی أَعْطَانِ الإِبِلِ ، فَإِنَّہَا جِنٌّ مِنْ جِنٍّ خُلِقَتْ))۔دَلِیلٌ عَلَی أَنَّہُ إِنَّمَا نَہَی عَنْہَا کَمَا قَالَ حِینَ نَامَ عَنِ الصَّلاَۃِ : اخْرُجُوا بِنَا مِنْ ہَذَا الْوَادِی ، فَإِنَّہُ وَادٍ بِہِ شَیْطَانٌ ۔فَکَرِہَ أَنْ یُصَلِّیَ قُرْبَ شَیْطَانٍ ، وَکَذَا کَرِہَ أَنْ یُصَلِّیَ قُرْبَ الإِبِلِ لأَنَّہَا خُلِقَتْ مِنْ جِنٍّ لاَ لِنَجَاسَۃِ مَوْضِعِہَا ، وَقَالَ فِی الْغَنَمِ : ((ہِیَ مِنْ دَوَابِّ الْجَنَّۃِ))۔ قَالَ الشَّیْخُ : أَمَّا الْحَدِیثُ فِی النَّوْمِ عَنِ الصَّلاَۃِ فَقَدْ مَضَی۔ وَأَمَّا حَدِیثُہُ فِی الْغَنَمِ۔ [صحیح۔ تقدم]
(٤٣٥٨) عبداللہ بن مغفل (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم بکریوں کے باڑے میں ہو اور نماز کا وقت ہوجائے تو اس میں نماز پڑھ لو۔ کیونکہ اس میں سکونت اور برکت ہے اور اگر نماز کا وقت ہوجائے اور تم اونٹوں کے باڑے میں ہو تو وہاں سے نکل جاؤ، کسی اور جگہ نماز پڑھو یہ جنوں سے پیدا کیے گئے ہیں، کیا آپ نہیں دیکھتے کہ جب وہ بدکتا ہے تو کیسے ناک چڑھاتا ہے۔
(ب) ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھو کیونکہ یہ جنوں سے پیدا کیے گئے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے منع کیا جیسے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک وادی میں نماز سے سو گئے تو فرمایا : تم اس وادی سے نکلو کیونکہ اس میں شیطان ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شیطان کے قریب نماز کو ناپسند کیا۔ ایسے ہی اونٹ کے پاس کیونکہ یہ بھی جنوں سے پیدا کیے گئے ہیں۔