(۴۳۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْحَوْضِیُّ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : شَہِدَ عِنْدِی رِجَالٌ مَرْضِیُّونَ فِیہِمْ عُمَرَ ، وَأَرْضَاہُمْ عِنْدِی عُمَرُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ ﷺ نَہَی عَنِ الصَّلاَۃِ أَوْ قَالَ : لاَ صَلاَۃَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّی تَشْرُقَ الشَّمْسُ أَوْ تَطْلُعَ ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّی تَغْرُبَ الشَّمْسُ ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی عُمَرَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ ہِشَامٍ۔
[صحیح۔ بخاری ۵۸۶، مسلم ۸۲۷]
(٤٣٦٩) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : میرے پاس بہترین لوگ آئے، ان میں حضرت عمر (رض) بھی تھے اور ان میں میرے نزدیک سب سے پسندیدہ حضرت عمر (رض) تھے۔ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع کیا یا فرمایا کہ صبح کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے تک اور عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نماز نہیں۔