(۴۳۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عِبَادَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ وَہِشَامُ بْنُ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ قَزَعَۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ : ((إِنَّمَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَی ثَلاَثَۃِ مَسَاجِدَ : مَسْجِدِ إِبْرَاہِیمَ ، وَمَسْجِدِ مُحَمَّدٍ ، وَبَیْتِ الْمَقْدِسِ))۔وَنَہَی رَسُولُ اللَّہِ ﷺ عَنْ صَلاَۃٍ فِی سَاعَتَیْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّی تَغْرُبَ الشَّمْسُ ، وَبَعْدَ الْغَدَاۃِ حَتَّی تَشْرُقَ الشَّمْسُ ، وَعَنْ صَوْمِ یَوْمَیْنِ یَوْمِ الْفِطْرِ وَیَوْمِ الأَضْحَی ، وَنَہَی رَسُولُ اللَّہِ ﷺ أَنْ تُسَافِرَ الْمَرْأَۃُ فَوْقَ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ إِلاَّ مَعَ ذِی مَحْرَمٍ۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ وَہِشَامٍ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ وَأَخْرَجَاہُ مِنْ حَدِیثِ عَطَائِ بْنِ یَزِیدَ اللَّیْثِیِّ وَیَحْیَی بْنِ عُمَارَۃَ الْمَازِنِیِّ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ فِی النَّہْیِ عَنْ ہَاتَیْنِ الصَّلاَتَیْنِ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۱۹۷]
(٤٣٧٣) ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : صرف تین مسجدوں کی طرف سفر اختیار کیا جائے۔ مسجد ابراہیم (یعنی بیت اللہ) مسجد محمد (یعنی مسجد نبوی) اور بیت المقدس اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو اوقات میں نماز پڑھنے سے منع کیا۔ عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک اور فجر کے بعد سورج طلوع ہونے تک۔ دو دنوں میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا : عیدالفطر اور عیدالاضحی اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عورت کو اپنے محرم کے بغیر تین دن کا سفر کرنے سے منع فرمایا۔