hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4377

.

سنن البيهقي

4377
Sunan Al Bayhaqi
(۴۳۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ حُجَیْرٍ قَالَ : کَانَ طَاوُسٌ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ فَقَالَ لَہُ ابْنُ عَبَّاسٍ : اتْرُکْہُمَا۔ قَالَ : إِنَّمَا نَہَی رَسُولُ اللَّہِ ﷺ عَنْہُمَا أَنْ تُتَّخَذَ سُلَّمًا۔ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : إِنَّہُ قَدْ نَہَی النَّبِیُّ ﷺ عَنْ صَلاَۃٍ بَعْدَ الْعَصْرِ ، فَلاَ أَدْرِی أَتَعَذَّبُ عَلَیْہِمَا أَمْ تُؤْجَرُ لأَنَّ اللَّہَ تَعَالَی قَالَ {وَمَا کَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلاَ مُؤْمِنَۃٍ إِذَا قَضَی اللَّہُ وَرَسُولُہُ أَمْرًا أَنْ یَکُونَ لَہُمُ الْخِیَرَۃُ مِنْ أَمْرِہِمْ} [الاحزاب: ۳۶] [صحیح۔ الدارمی ۴۳۴]
(٤٣٧٧) ہشام بن حجیر فرماتے ہیں کہ طاؤس (رح) عصر کے بعد دو رکعت پڑھتے تھے۔ ابن عباس (رض) نے فرمایا : ان کو چھوڑ دو اور فرمایا : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان پر ہمیشگی کرنے سے منع کیا۔
(ب) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کے بعد نماز پڑھنے سے منع کیا۔ میں نہیں جانتا اس پر تجھے اجر ملے یا عذاب؛ کیونکہ اللہ فرماتے ہیں : { وَمَا کَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلاَ مُؤْمِنَۃٍ إِذَا قَضَی اللَّہُ وَرَسُولُہُ أَمْرًا أَنْ یَکُونَ لَہُمُ الْخِیَرَۃُ مِنْ أَمْرِہِمْ } [الاحزاب : ٣٦] کسی مومن مرد یا مومنہ عورت کے لیے مناسب نہیں جب اللہ اور اس کا رسول کسی بات کا فیصلہ فرما دیں، پھر ان کے لیے اپنے معاملہ میں اختیار ہو۔