(۴۳۸۲) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ سُلَیْمَانَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ عَنْ مُوسَی بْنِ عُلَیِّ بْنِ رَبَاحٍ اللَّخْمِیِّ سَمِعْتُ أَبِی یَقُولُ سَمِعْتُ
عُقْبَۃَ بْنَ عَامِرٍ یَقُولُ : ثَلاَثُ سَاعَاتٍ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ یَنْہَی أَنْ نُصَلِّیَ فِیہِنَّ أَوْ نَقْبُرَ فِیہِنَّ مَوْتَانَا : حِینَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ بَازِغَۃً حَتَّی تَرْتَفِعَ وَحِینَ یَقُومُ قَائِمُ الظَّہِیرَۃِ حَتَّی تَمِیلَ الشَّمْسُ ، وَحِینَ تَضَیَّفُ الشَّمْسُ إِلَی الْغُرُوبِ حَتَّی تَغْرُبَ۔ [صحیح۔ مسلم ۸۳۱، ابن حبان ۱۵۴۶]
(٤٣٨٢) عقبہ بن عامر (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین اوقات میں نماز پڑھنے اور مردوں کو دفن کرنے سے منع کیا ہے، جب سورج طلوع ہو کر چمک رہا ہو یہاں تک کہ وہ اونچا ہوجائے اور جس وقت دوپہر ہوجائے یہاں تک کہ سورج ڈھل جائے اور جب سورج ڈوبنے کے لیے ڈھلنے لگے یہاں تک کہ غروب ہوجائے۔