hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4561

.

سنن البيهقي

4561
Sunan Al Bayhaqi
(۴۵۶۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَیْسٍ عَنْ ذَکْوَانَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا عَنْ أُمِّ سَلَمَۃْ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ بَعْدَ الْعَصْرِ ، فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا ہَاتَانِ الرَّکْعَتَانِ ؟ مَا کُنْتَ تُصَلِّیہِمَا۔فَقَالَ : ((کُنْتُ أُصَلِّیہُمَا بَعْدَ الظُّہْرِ فَجَائَ نِی مَالٌ فَشَغَلَنِی عَنْہُمَا فَصَلَّیْتُ الآنَ))۔ [صحیح۔ بخاری ۱۲۳۳-۴۳۷۰]
(٤٥٦١) سیدہ عائشہ (رض) ام سلمہ (رض) سے نقل فرماتی ہیں کہ عصر کے بعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس آئے تو انھوں نے دو رکعت نماز پڑھی۔ ام سلمہ (رض) فرماتی ہیں : میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! یہ دو رکعت کیسی ہیں ؟ آپ تو ان کو نہیں پڑھا کرتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں ظہر کے بعد ان کو پڑھا کرتا تھا، ایک دن میرے پاس مال آیا ، اس کی تقسیم کی مصروفیت کی وجہ سے میں دو رکعت نہ پڑھ سکا۔ میں نے ان کو اب پڑھ لیا ہے۔