hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4678

.

سنن البيهقي

4678
Sunan Al Bayhaqi
(۴۶۷۸) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو مُحَمَّدٍ : أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنِی شُعَیْبٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ أَخْبَرَنِی عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ حَدَّثَتْنِی عَائِشَۃُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ ﷺ کَانَ یُصَلِّی إِحْدَی عَشْرَۃَ رَکْعَۃً ، فَکَانَتْ تِلْکَ صَلاَتُہُ ، یَسْجُدُ السَّجْدَۃَ مِنْ ذَلِکَ بِقَدْرِ مَا یَقْرَأُ أَحَدُکُمْ خَمْسِینَ آیَۃً قَبْلَ أَنْ یَرْفَعَ رَأْسَہُ ، وَیَرْکَعُ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ صَلاَۃِ الْفَجْرِ ، ثُمَّ یَضْطَجِعُ عَلَی شِقِّہِ الأَیْمَنِ حَتَّی یُنَادِیَ الْمُنَادِی بِالصَّلاَۃِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ۔ [صحیح۔ بخاری ۹۴۹]
(٤٦٧٨) عروہ بن زبیر حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کی نماز گیارہ رکعات پڑھتے تھے۔ یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز تھی۔ اتنا لمبا سجدہ کرتے تھے، جتنی دیر میں تم میں سے کوئی پچاس آیات کی تلاوت کرلے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر سے پہلے دو رکعات پڑھتے، پھر اپنے دائیں جانب لیٹ جاتے، یہاں تک کہ مؤذن اذان دیتا۔