(۴۶۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ عَلْقَمَۃَ وَالأَسْوَدِ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ : أَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ : إِنِّی أَقْرَأُ الْمُفَصَّلَ فِی رَکْعَۃٍ۔فَقَالَ : أَہَذًّا کَہَذِّ الشِّعْرِ وَنَثْرًا کَنَثْرِ الدَّقَلِ ، لَکِنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ یَقْرَأُ النَّظَائِرَ سُورَتَیْنِ فِی رَکْعَۃٍ الرَّحْمَنَ وَالنَّجْمَ فِی رَکْعَۃٍ ، وَاقْتَرَبَتْ وَالْحَاقَّۃَ فِی رَکْعَۃٍ ، وَالطُّورَ وَالذَّارِیَاتِ فِی رَکْعَۃٍ ، وَإِذَا وَقَعَتْ وَالنُّونَ فِی رَکْعَۃٍ وَعَمَّ یَتَسَائَ لُونَ وَالْمُرْسَلاَتِ فِی رَکْعَۃٍ ، وَالدُّخَانَ وَإِذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْ یَعْنِی فِی رَکْعَۃٍ۔ [ضعیف۔ ابوداؤد ۱۳۹۶]
(٤٦٩١) علقمہ، اسود دونوں ابن مسعود سے نقل فرماتے ہیں کہ ان کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا : میں مفصل سورتیں ایک رکعت میں پڑھتا ہوں تو انھوں نے کہا : اشعار کی طرح پڑھتے ہو اور ردی قسم کی گفتگو کی طرح۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک جیسی دو سورتیں ایک رکعت میں پڑھ لیتے تھے۔ جیسے سو رہ رحمن، نجم، اقتربت اور الحاقہ ایک رکعت میں اور طور، ذاریات ایک رکعت میں پڑھتے تھے۔ اذا وقعت، النون ایک رکعت میں اور عم یتساء لون، المرسلات ایک رکعت میں۔ الدخان، اذا الشمس کورت ایک رکعت میں۔