(۴۷۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحُسَیْنِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ تَمِیمٍ الْقَنْطَرِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ إِسْحَاقَ السَّالَحِینِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِی قَتَادَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- مَرَّ بِأَبِی بَکْرٍ وَہُوَ یُصَلِّی یَخْفِضُ مِنْ صَوْتِہِ ، وَمَرَّ بِعُمَرَ وَہُوَ یُصَلِّی رَافِعًا صَوْتَہُ ، فَلَمَّا اجْتَمَعَا عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ لأَبِی بَکْرٍ : ((یَا أَبَا بَکْرٍ مَرَرْتُ بِکَ وَأَنْتَ تُصَلِّی تَخْفِضُ مِنْ صَوْتِکَ))۔قَالَ : قَدْ أَسْمَعْتُ مَنْ نَاجَیْتُ۔فَقَالَ : مَرَرْتُ بِکَ یَا عُمَرُ وَأَنْتَ تَرْفَعُ صَوْتَکُ ۔قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَحْتَسِبُ بِہِ أُوقِظُ الْوَسْنَانَ۔فَقَالَ لأَبِی بَکْرٍ : ((ارْفَعْ مِنْ صَوْتِکَ شَیْئًا)) ۔وَقَالَ لِعُمَرَ : ((اخْفِضْ مِنْ صَوْتِکَ شَیْئًا))۔ [ابوداؤد ۱۳۲۹]
(٤٧٠٠) عبداللہ بن رباح ابوقتادہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابوبکر کے پاس سے گزرے، وہ آہستہ آواز سے تلاوت کر رہے تھے اور حضرت عمر (رض) کے پاس سے گزرے تو وہ بلند آواز سے قرأت کر رہے تھے۔ جب دونوں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے تو ابوبکر (رض) سے فرمایا : اے ابوبکر ! میرا گزر تیرے پاس سے ہوا تو تم نماز کی حالت میں اپنی آواز کو پست کیے ہوئے تھے۔ ابوبکر صدیق (رض) نے کہا : میں سنوا رہا تھا اس کو جس سے میں سرگوشی کررہا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عمر ! میں تیرے پاس گزرا تو نے اپنی آواز کو بلند کیا ہوا تھا تو وہ کہنے لگے : اے اللہ کے رسول ! میں سوئے ہوئے لوگوں کو بیدار کرنے کا ارادہ رکھتا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوبکر (رض) سے فرمایا : اپنی آواز کو تھوڑا سا بلند کرو اور حضرت عمر (رض) سے فرمایا : اپنی آواز کو پست کرو۔