hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4717

.

سنن البيهقي

4717
Sunan Al Bayhaqi
(۴۷۱۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی أَبُو بَکْرٍ الطَّلْحِیُّ بِالْکُوفَۃِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ غَنَّامٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ عَنْ کُلَیْبٍ الْعَامِرِیِّ عَنْ خَرَشَۃَ بْنِ الْحُرِّ عَنْ أَبِی ذَرٍّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ یُصَلِّی ذَاتَ لَیْلَۃٍ ، وَہُوَ یُرَدِّدُ آیَۃً حَتَّی أَصْبَحَ بِہَا یَرْکَعُ وَبِہَا یَسْجُدُ {إِنْ تُعَذِّبْہُمْ فَإِنَّہُمْ عِبَادُکَ} [المائدۃ: ۱۱۸] قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا زِلْتَ تُرَدِّدُ ہَذِہِ الآیَۃَ حَتَّی أَصْبَحْتَ۔قَالَ : ((إِنِّی سَأَلْتُ رَبِّی الشَّفَاعَۃَ لأُمَّتِی ، وَہِیَ نَائِلَۃٌ لِمَنْ لاَ یُشْرِکُ بِاللَّہِ شَیْئًا))۔[حسن۔ احمد ۱۴۵۱۵]
(٤٧١٧) خرشہ بن حر ابوذر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ رات نماز پڑھ رہے تھے اور ایک ہی آیت کو بار بار دہرا رہے تھے یہاں تک کہ صبح ہوگئی۔ آپ رکوع و سجود کرتے رہے اور آیت یہ ہے : {إِنْ تُعَذِّبْہُمْ فَإِنَّہُمْ عِبَادُکَ ۔۔۔} [المائدہ ١١٨] اے اللہ ! اگر تو ان کو عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ ایک آیت کو بار بار دہراتے رہے اور صبح کردی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے اپنے رب سے اپنی امت کی شفاعت کا سوال کیا یہ سفارش اس کے لیے ہوگی جس نے شرک نہیں کیا۔