hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4746

.

سنن البيهقي

4746
Sunan Al Bayhaqi
(۴۷۴۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدْآبَاذِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ السَّعْدِیُّ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَرَأَی حَبْلاً مَمْدُودًا بَیْنَ سَارِیَتَیْنِ ، فَقَالَ : ((مَا ہَذَا الْحَبْلُ؟))۔ قَالُوا : لِفُلاَنَۃَ تُصَلِّی ، فَإِذَا غُلِبَتْ تَعَلَّقَتْ بِہِ۔فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لِتُصَلِّی مَا عَقِلَتْ فَإِذَا خَشِیَتْ أَنْ تُغْلَبَ فَلْتَنَمْ))۔ [صحیح۔ تقدم برقم ۴۷۳۹]
(٤٧٤٦) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ ایک رسی دو ستونوں کے درمیان بندھی ہوئی تھی ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : یہ رسی کس کی ہے ؟ لوگوں نے کہا : یہ فلاں عورت کی ہے وہ اس کے ساتھ نماز پڑھتی ہیں، جب اس پر نیند غالب آجاتی ہے تو اس کے ساتھ لٹک جاتی ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تک وہ بیدار رہے نماز پڑھے جب نیند کے غلبہ کا خطرہ ہو تو سو جائے۔