(۴۷۵۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو سِنَانٍ عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ بَدْرٍ عَنْ أَبِی الشَّعْثَائِ الْمُحَارِبِیِّ قَالَ : کُنْتُ فِی جَیْشٍ فِیہِمْ سَلْمَانُ قَالَ فَقَالَ سَلْمَانُ : عَلَیْکُمْ بِہَذِہِ الْبَہَائِمِ الَّتِی تَکَفَّلَ اللَّہُ بِأَرْزَاقِہَا فَارْفُقُوا بِہَا فِی السَّیْرِ ، وَأَعْطُوہَا قُوتَہَا ، وَعَلَیْکُمْ بِالصَّلاَۃِ فِیمَا بَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ ، فَإِنَّہَا تُخَفِّفُ عَنْکُمْ مِنْ جُزْئِ لَیْلَتِکُمْ وَتَکْفِیکُمُ الْہَذَرَ۔
[حسن۔ اخرجہ البخاری فی التاریخ الکبیر ۶/۵۰۷]
(٤٧٥٩) ابو شعثاء محاربی کہتے ہیں : میں اس لشکر میں تھا جس میں سلمان تھے۔ سلمان نے فرمایا : تم ان چوپاؤں کا خیال رکھوجن کے رزق کا اللہ نے تمہیں کفیل بنایا ہے، آرام سے چلاؤ اور ان کو خوراک دو اور تم مغرب اور عشا کے درمیانی وقت میں نماز کو لازم پکڑو۔ کیونکہ یہ تمہاری رات کی نماز میں تخفیف کا باعث ہے اور تمہیں بےفائدہ گفتگو سے محفوظ رکھتی ہے۔