hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 479

.

سنن البيهقي

479
Sunan Al Bayhaqi
(۴۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا أَزْہَرُ بْنُ سَعْدٍ السَّمَّانُ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ قَالَ قِیلَ لِعَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : إِنَّہُمْ یَقُولُونَ إِنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- أَوْصَی إِلَی عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ فَقَالَتْ : بِمَا أَوْصَی إِلَی عَلِیٍّ؟ وَقَدْ رَأَیْتُہُ دَعَا بِطَسْتٍ لِیَبُولَ فِیہَا وَأَنَا مُسْنِدَتُہُ إِلَی صَدْرِی ، فَانْخَنَثَ أَوْ قَالَتْ فَانْخَنَثَتْ فَمَاتَ وَمَا شَعَرْتُ فَبِمَ یَقُولُ ہَؤُلاَئِ إِنَّہُ أَوْصَی إِلَی عَلِیٍّ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَزْہَرَ۔ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہِ آخَرَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ۔ وَإِبْرَاہِیمُ ہَذَا یُقَالُ ہُوَ إِبْرَاہِیمُ بْنُ یَزِیدَ بْنِ شَرِیکٍ التَّیْمِیُّ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۴۱۹۰]
(٤٨٠) اسود کہتے ہیں کہ سیدہ عائشہ (رض) سے پوچھا گیا : بعض لوگ کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے علی (رض) کو وصیت کی ہے۔ سیدہ عائشہ (رض) نے پوچھا : علی (رض) کو کس چیز کی وصیت کی ہے ؟ میں نے دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک تھال منگوایا تاکہ اس میں پیشاب کریں اور میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سینے سے ٹیک لگائی ہوئی تھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جھکے یا میں جھکی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وفات پا گئے اور مجھے معلوم نہیں کس چیز کی وصیت کی، یہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے علی (رض) کو وصیت کی ہے۔