hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4791

.

سنن البيهقي

4791
Sunan Al Bayhaqi
(۴۷۹۱) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الصَّغَانِیُّ یَعْنِی مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا سَلَمَۃُ بْنُ الْفَضْلِ الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ أَبِی مَنْصُورٍ مَوْلَی سَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ عَنْ وِتْرِ اللَّیْلِ ، فَقَالَ : یَا بُنَیَّ ہَلْ تَعْرِفُ وِتْرَ النَّہَارِ؟ قُلْتُ : نَعَمِ الْمَغْرِبُ۔قَالَ : صَدَقْتَ وِتْرُ اللَّیْلِ وَاحِدَۃٌ ، بِذَلِکَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ۔فَقُلْتُ : یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّ النَّاسَ یَقُولُونَ إِنَّ تِلْکَ الْبُتَیْرَائُ ۔قَالَ : یَا بُنَیَّ لَیْسَ تِلْکَ الْبُتَیْرَائَ ، إِنَّمَا الْبُتَیْرَائُ أَنْ یُصَلِّیَ الرَّجُلُ الرَّکْعَۃَ التَّامَّۃَ فِی رُکُوعِہَا وَسُجُودِہَا وَقِیَامِہَا ، ثُمَّ یَقُومُ فِی الأُخْرَی وَلاَ یُتِمُّ لَہَا رُکُوعًا وَلاَ سُجُودًا وَلاَ قِیَامًا ، فَتِلْکَ الْبُتَیْرَائُ ۔ وَمِنْہُمْ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا۔ [ضعیف]
(٤٧٩١) سعد بن ابی وقاص کے آزاد کردہ غلام ابو منصور فرماتے ہیں : میں نے عبداللہ بن عمر (رض) سے رات کے وتر کے بارہ میں سوال کیا تو ابن عمر (رض) نے فرمایا : اے بیٹا ! کیا دن کے وتروں کو جانتے ہو۔ میں نے کہا : ہاں وہ مغرب ہے۔ ابن عمر (رض) نے فرمایا : تو نے سچ کہا، لیکن رات کا صرف ایک وتر ہے جس کا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا۔ میں نے کہا : اے ابو عبدالرحمن ! لوگ تو اس کو بتیرا کہتے ہیں۔ کہنے لگے : اے بیٹا ! یہ بتیرا نہیں ہوتا بتیرا تو یہ ہے کہ آدمی ایک رکعت مکمل رکوع، سجود اور قیام کے ساتھ پڑھے اور دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہو تو نہ رکوع و سجود مکمل کرے اور نہ قیام۔ ان میں عبداللہ بن عباس بن عبدالمطلب ہیں۔