(۴۸۰۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبْغَدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا
ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ قَالَ حَدَّثَنِی أَبِی أَنَّ عَائِشَۃَ حَدَّثَتْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَرْقُدُ ، فَإِذَا اسْتَیْقَظَ تَسَوَّکَ ثُمَّ تَوَضَّأَ ، ثُمَّ صَلَّی ثَمَانِ رَکَعَاتٍ یَجْلِسُ فِی کُلِّ رَکْعَتَیْنِ ، وَیُسَلِّمُ ثُمَّ یُوتِرُ بِخَمْسِ رَکَعَاتٍ ، لاَ یَجْلِسُ إِلاَّ فِی الْخَامِسَۃِ ، وَلاَ یُسَلِّمُ إِلاَّ فِی الْخَامِسَۃِ۔
وَہَکَذَا رَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ ہِشَامٍ۔ وَتَابَعَہُ عَلَی ہَذِہِ الرِّوَایَۃِ عَنْ عُرْوَۃَ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ: سِتَّ رَکَعَاتٍ ، مَثْنَی مَثْنَی۔ [صحیح۔ احمد ۶/۱۲۳]
(٤٨٠١) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سو جاتے، جب بیدار ہوتے تو مسواک کرتے اور وضو فرماتے، پھر آٹھ رکعات نماز پڑھتے تو ہر دو رکعات میں بیٹھتے تھے اور سلام پھیرتے، پھر پانچ رکعات پڑھتے۔ صرف پانچویں رکعت میں بیٹھتے اور سلام بھی صرف پانچویں رکعت میں پھیرتے۔
(ب) محمد بن جعفر بن زبیر کی روایت میں یہ لفظ ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چھ رکعات دو دو کر کے پڑھتے۔