(۴۸۱۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا : یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو قُدَامَۃَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ زُرَارَۃَ بْنِ أَوْفَی عَنْ سَعْدِ بْنِ ہِشَامٍ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ بِنَحْوٍ مِنْ مَعْنَاہُ
قَالَتْ عَائِشَۃُ : فَلَمَّا أَسَنَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَحَمَلَ اللَّحْمَ صَلَّی سَبْعَ رَکَعَاتٍ لاَ یَجْلِسُ إِلاَّ فِی السَّادِسَۃِ، فَیَحْمَدُ اللَّہَ وَیَدْعُو رَبَّہُ ، ثُمَّ یَقُومُ وَلاَ یُسَلِّمُ ثُمَّ یَجْلِسُ فِی السَّابِعَۃِ ، فَیَحْمَدُ اللَّہَ وَیَدْعُو رَبَّہُ ، ثُمَّ یُسَلِّمُ تَسْلِیمَۃً یُسْمِعُنَا ، ثُمَّ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ وَہُوَ جَالِسٌ ، فَتِلْکَ تِسْعٌ یَا بُنَیَّ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّی عَنْ مُعَاذِ بْنِ ہِشَامٍ۔ [صحیح۔ انظر ماقبلہ]
(٤٨١١) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عمر بڑھ گئی اور جسم بھاری ہوگیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سات رکعات پڑھتے اور چھٹی رکعت میں تشہد کرتے اور اللہ کی حمد و ثنا کرتے، اللہ سے دعا کرتے، پھر کھڑے ہوجاتے، لیکن سلام نہ پھیرتے تھے۔ پھر ساتویں رکعت میں بیٹھ جاتے۔ اللہ کی حمد کرتے، اللہ سے دعا کرتے، پھر سلام پھیرتے جو ہمیں سنوا دیا کرتے تھے، پھر بیٹھ کر دو رکعات پڑھتے، اے بیٹے ! یہ نو رکعات تھیں۔