hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4818

.

سنن البيهقي

4818
Sunan Al Bayhaqi
(۴۸۱۸) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بِشْرٍ الْحَرِیرِیُّ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ سَلاَّمٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ أَخْبَرَنِی أَبُو سَلَمَۃَ : أَنَّہُ سَأَلَ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا عَنْ صَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- مِنَ اللَّیْلِ ، فَقَالَتْ : کَانَ یُصَلِّی مِنَ اللَّیْلِ ثَلاَثَ عَشْرَۃَ رَکْعَۃً ، یُصَلِّی تِسْعَ رَکَعَاتٍ قَائِمًا یُوتِرُ فِیہِنَّ ، وَیُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ جَالِسًا ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَسْجُدَ قَامَ فَرَکَعَ وَسَجَدَ، یَصْنَعُ ذَلِکَ بَعْدَ الْوِتْرِ ، وَیُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ إِذَا سَمِعَ النِّدَائَ بِالصُّبْحِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ بِشْرٍ الْحَرِیرِیِّ ، وَأَخْرَجَہُ أَیْضًا مِنْ حَدِیثِ ہِشَامٍ وَشَیْبَانَ عَنْ یَحْیَی۔ [صحیح مسلم ۷۳۸]
(٤٨١٨) ابو سلمہ نے سیدہ عائشہ (رض) سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رات کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو وہ فرمانے لگیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تیرہ رکعات پڑھتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نو رکعات کھڑے ہو کر پڑھتے، ان میں وتر بھی ہوتے اور دو رکعات بیٹھ کر پڑھتے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدے کا ارادہ کرتے تو کھڑے ہوتے اور رکوع و سجدہ کرتے۔ یہ وتر کے بعد کرتے اور دو رکعات پڑھتے جب صبح کی اذان سنتے۔