(۴۸۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَیْسَرَۃَ أَخْبَرَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ حَدَّثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ ہِلاَلِ بْنِ عِیَاضٍ حَدَّثَنِی أَبُو سَعِیدٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((لاَ یَخْرُجُ الرَّجُلاَنِ یَضْرِبَانِ الْغَائِطَ کَاشِفَیْنِ عَنْ عَوْرَتِہِمَا یَتَحَدَّثَانِ ، فَإِنَّ اللَّہَ تَعَالَی یَمْقُتُ عَلَی ذَلِکَ)) ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۵]
(٤٨٣) سیدنا ابو سعید (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہوئے سنا : دو شخص قضائے حاجت کو اس طرح نہ جائیں کہ ان کی شرمگاہیں کھلی (ننگی) ہوں اور وہ باتیں کر رہے ہوں، اللہ تعالیٰ اس سے سخت ناراض ہوتے ہیں۔