hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 489

.

سنن البيهقي

489
Sunan Al Bayhaqi
(۴۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ الْمُؤَمَّلِ الْمَاسَرْجِسِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ حَسَنَۃَ قَالَ: کُنْتُ أَنَا وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِ جَالِسَیْنِ، فَخَرَجَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَفِی یَدِہِ دَرَقَۃٌ فَبَالَ وَہُوَ جَالِسٌ ، فَتَکَلَّمْنَا فِیمَا بَیْنَنَا فَقُلْنَا : یَبُولُ کَمَا تَبُولُ الْمَرْأَۃُ ، فَأَتَانَا فَقَالَ : ((أَمَا تَدْرُونَ مَا لَقِیَ صَاحِبُ بَنِی إِسْرَائِیلَ؟ کَانَ إِذَا أَصَابَہُمْ بَوْلٌ قَرَضُوہُ ۔ فَنَہَاہُمْ فَتَرَکُوہُ فَعُذِّبَ فِی قَبْرِہِ))۔ زَادَ فِیہِ ابْنُ عُیَیْنَۃَ وَغَیْرُہُ : فَاسْتَتَرَ بِہَا فَبَالَ وَہُوَ جَالِسٌ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۲۲]
(٤٩٠) عبد الرحمن بن حسنہ (رض) فرماتے ہیں : میں اور عمرو بن عاص (رض) بیٹھے ہوئے تھے کہ ہمارے پاس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ میں ڈھال تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیٹھ کر پیشاب کیا ہم نے آپس میں بات کی کہ یہ ایسے پیشاب کر رہے ہیں جیسے عورت پیشاب کرتی ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس واپس آئے اور فرمایا : کیا تم جانتے ہو جو آزمائش بنی اسرائیل کو پہنچی تھی جب ان کو پیشاب لگ جاتا تو اس حصے کو کاٹ دیتے تو ان کے نبی نے انھیں منع کیا، پھر انھوں نے اس کو چھوڑ دیا تو وہ اپنی قبر میں عذاب دیے گئے۔
(ب) ابن عیینہ وغیرہ نے یہ الفاظ مزید بیان کیے ہیں کہ آپ نے اس کے ساتھ پردہ کیا اور بیٹھ کر پیشاب کیا۔