hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4948

.

سنن البيهقي

4948
Sunan Al Bayhaqi
(۴۹۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی عَنْ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِی رَزِینٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أُمِّ مَکْتُومٍ قَالَ : جِئْتُ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ا- فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی کَبِیرٌ ضَرِیرٌ، شَاسِعُ الدَّارِ وَلِی قَائِدٌ لاَ یُلاَوِمُنِی۔فَہَلْ تَجِدُ لِی رُخْصَۃً أَنْ أُصَلِّیَ فِی بَیْتِی؟ قَالَ: ((أَتَسْمَعُ النِّدَائَ؟)) قَالَ: نَعَمْ قَالَ: ((مَا أَجِدُ لَکَ رُخْصَۃً))۔ [صحیح۔ انظرماقبلہ]
(٤٩٤٨) ابو رزین عمرو بن ام مکتوم (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میں بیمار آدمی ہوں۔ میرا گھر دور ہے اور مجھے لانے والا کوئی نہیں جو پابندی کرسکے۔ کیا آپ مجھے اجازت دیتے ہیں کہ میں اپنے گھر میں نماز پڑھ لوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا اذان سنتے ہو ؟ میں نے کہا : جی ہاں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تیرے لیے رخصت نہیں پاتا۔