hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4986

.

سنن البيهقي

4986
Sunan Al Bayhaqi
(۴۹۸۶) حَدَّثَنِی أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ إِمْلاَئً مِنْ کِتَابِہِ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ الْحَنَفِیُّ حَدَّثَنَا قُرَّۃُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ : انْتَظَرْنَا الْحَسَنَ فَرَاثَ عَلَیْنَا فَجَائَ وَقَالَ : دَعَانَا جِیرَانُنَا ہَؤُلاَئِ ثُمَّ قَالَ قَالَ أَنَسٌ : انْتَظَرْنَا النَّبِیَّ -ﷺ- ذَاتَ لَیْلَۃٍ حَتَّی کَانَ شَطْرُ اللَّیْلِ۔فَبَلَغَہُ فَجَائَ فَصَلَّی لَنَا ثُمَّ خَطَبَنَا فَقَالَ : ((أَلاَ إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَرَقَدُوا ، وَإِنَّکُمْ لَنْ تَزَالُوا فِی صَلاَۃٍ مَا انْتَظَرْتُمُ الصَّلاَۃَ))۔قَالَ الْحَسَنُ : وَإِنَّ الْقَوْمَ لَنْ یَزَالُوا فِی خَیْرٍ مَا انْتَظَرُوا الْخَیْرَ۔قَالَ قُرَّۃُ ہُوَ مِنْ حَدِیثِ أَنَسٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الصَّبَّاحِ۔ [صحیح۔ بخاری ۸۱۱]
(٤٩٨٦) قرہ بن خالد فرماتے ہیں کہ ہم نے حسن کا انتظار کیا۔ انھوں نے دیر کردی، پھر وہ آئے۔ انس (رض) فرماتے ہیں : ہم نے ایک رات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انتظار کیا تو تقریباً آدھی رات ہوگئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ خبر ملی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے اور نماز پڑھائی، پھر خطبہ دیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگوں نے نماز پڑھی اور سو گئے اور تم نماز میں رہے جتنی دیر تم نماز کا انتظار کرتے رہے۔ حسن کہتے ہیں : لوگ بھلائی میں رہے جتنی دیر بھلائی کا انتظار کرتے رہے۔