(۵۰۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ الإِسْفِرَائِینِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَرْبَہَارِیُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الصَّمَدِ الْعَمِّیُّ حَدَّثَنَا الْجَعْدُ أَبُو عُثْمَانَ الْیَشْکُرِیُّ قَالَ : صَلَّیْنَا الْغَدَاۃَ فِی مَسْجِدِ بَنِی رِفَاعَۃَ وَجَلَسْنَا فَجَائَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ فِی نَحْوٍ مِنْ عِشْرِینَ مِنْ فِتْیَانِہِ فَقَالَ : أَصَلَّیْتُمْ قُلْنَا : نَعَمْ فَأَمَرَ بَعْضَ فِتْیَانِہِ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَلَّی بِہِمْ۔ [صحیح۔ ابن أبی شیبہ ۷۰۹۴]
(٥٠١٥) ابو عثمان یشکری فرماتے ہیں کہ ہم نے مسجد بنو رفاعۃ میں صبح کی نماز پڑھی اور ہم بیٹھ گئے، انس بن مالک (رض) بیس نوجوانوں کے ہمراہ آئے اور فرمایا : کیا تم نے نماز پڑھ لی ؟ ہم نے کہا : جی ہاں تو انس (رض) نے کسی نوجوان کو اذان کا حکم دیا ، اس نے اذان اور اقامت کہی، پھر وہ آگے بڑھے اور ان کو نماز پڑھائی۔