(۵۰۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسُ بْنُ یَزِیدَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ حَدَّثَنِی عَطَائُ بْنُ أَبِی رَبَاحٍ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((مَنْ أَکَلَ ثُوْمًا أَوْ بَصَلاً فَلْیَعْتَزِلْنَا أَوْ لِیَعْتَزِلْ مَسْجِدَنَا أَوْ لِیَقْعُدْ فِی بَیْتِہِ))۔وَإِنَّہُ أُتِیَ بِقِدْرٍ فِیہِ خَضِرَاتٌ مِنْ بُقُولٍ فَوَجَدَ لَہَا رِیحًا۔فَسَأَلَ فَأُخْبِرَ بِمَا فِیہَا مِنَ الْبُقُولِ قَالَ : قَرِّبُوہَا إِلَی بَعْضِ أَصْحَابِہِ کَانَ مَعَہُ، فَلَمَّا رَآہُ کَرِہَ أَکْلَہَا قَالَ : ((کُلْ فَإِنِّی أُنَاجِی مَنْ لاَ تُنَاجِی))۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عن سَعِیدِ بْنِ عُفَیْرٍ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی الطَّاہِرِ وَحَرْمَلَۃَ کُلُّہُمْ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ۔ قَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ أُتِیَ بِبَدْرٍ وَقَالَ ابْنُ وَہْبٍ یَعْنِی طَبَقًا فِیہِ خَضِرَاتٌ۔ [صحیح۔ بخاری ۸۱۷]
(٥٠٥٦) جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو لہسن یا پیاز کھائے وہ ہم سے الگ رہے یا ہماری مسجد سے الگ رہے یا اپنے گھر میں بیٹھا رہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ہنڈیا لائی گئی، جس میں سبزیاں تھیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی بو کو پایا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا گیا جو اس میں سبزیاں تھیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو اپنے ساتھیوں کے قریب کر دو ۔ جس وقت اس نے دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ناپسند فرمایا ہے تو وہ بھی رک گئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم کھاؤ میں ان سے سرگوشی کرتا ہوں جن سے تم سرگوشی نہیں کرتے۔