hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5082

.

سنن البيهقي

5082
Sunan Al Bayhaqi
(۵۰۸۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : أَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَبَا بَکْرٍ أَنَّ یُصَلِّیَ بِالنَّاسِ فِی مَرَضِہِ فَکَانَ یُصَلِّی بِہِمْ۔ قَالَ عُرْوَۃُ : فَوَجَدَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی نَفْسِہِ خِفَّۃً فَخَرَجَ ، فَإِذَا أَبُو بَکْرٍ یَؤُمُّ النَّاسَ فَلَمَّا رَآہُ أَبُو بَکْرٍ اسْتَأْخَرَ فَأَشَارَ إِلَیْہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ کَمَا أَنْتَ فَجَلَسَ النَّبِیُّ -ﷺ- حِذَائَ أَبِی بَکْرٍ إِلَی جَنْبِہِ وَکَانَ أَبُو بَکْرٍ یُصَلِّی بِصَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَالنَّاسُ یُصَلُّونَ بِصَلاَۃِ أَبِی بَکْرٍ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ ، وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ زَکَرِیَّا بْنِ یَحْیَی عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ۔ اتَّفَقَتْ ہَذِہِ الرِّوَایَاتُ عَلَی أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ إِمَامًا وَأَنَّ أَبَا بَکْرٍ وَسَائِرَ النَّاسِ اقْتَدَوْا بِہِ ، وَقَدْ رُوِیَ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ کَان إِمَامًا وَأَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- صَلَّی خَلْفَہُ۔ [صحیح۔ بخاری ۶۵۱]
(٥٠٨٢) (الف) عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی بیماری کے ایام میں ابوبکر (رض) کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ چنانچہ آپ (رض) لوگوں کو نماز پڑھاتے رہے۔ عروہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ آرام محسوس کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نکلے اور ابوبکر (رض) لوگوں کی امامت کروا رہے تھے۔ جب ابوبکر (رض) نے دیکھا تو پیچھے ہٹے، لیکن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اشارہ کیا کہ جیسے ہو ویسے ہی رہو۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابوبکر (رض) کے ساتھ پہلو میں بیٹھ گئے۔ ابوبکر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے اور لوگ ابوبکر (رض) کی نماز کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے۔
(ب) تمام روایات میں یہی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) امام تھے اور ابوبکر (رض) اور تمام لوگ مقتدی اور ایک روایت میں ہے کہ امام ابوبکر (رض) تھے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے پیچھے نماز پڑھی۔