(۵۱۱۶) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ابْنُ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ عُقَیْلٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ أَنَّہُ قَالَ حَدَّثَنِی مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِیعِ الأَنْصَارِیُّ أَنَّ عِتْبَانَ بْنَ مَالِکٍ وَہُوَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- مِمَّنْ شَہِدَ بَدْرًا مِنَ الأَنْصَارِ : أَتَی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ یَا رَسُولَ اللَّہِ : إِنِّی قَدْ أَنْکَرْتُ بَصَرِی وَأَنَا أُصَلِّی بِقَوْمِی فَإِذَا کَانَتِ الأَمْطَارُ سَالَ الْوَادِی الَّذِی بَیْنِی وَبَیْنَہُمْ لَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ آتِیَ مَسْجِدَہُمْ فَأُصَلِّیَ بِہِمْ وَوَدِدْتُ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَنَّکَ تَأْتِی فَتُصَلِّی فِی بَیْتِی وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ بُکَیْرٍ۔ [صحیح۔ تقدم برقم ۴۹۲۴]
(٥١١٦) محمود بن ربیع انصاری فرماتے ہیں کہ عتبان بن مالک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے ہیں، جو بدر میں انصار کی جانب سے شریک ہوئے۔ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میں نابینا ہوں اور اپنی قوم کو نماز پڑھاتا ہوں ۔ جب بارش ہوتی ہے وادی بہہ پڑتی ہے تو مسجد اور میرے گھر کے درمیان رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے، میں ان کو نماز نہیں پڑھا سکتا۔ اے اللہ کے رسول ! میں چاہتا ہوں آپ میرے گھر تشریف لائیں اور نماز پڑھ دیں۔