(۵۱۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْمَعْنَی عَنْ وُہَیْبٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِیُؤْتَمَّ بِہِ۔فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا ، وَلاَ تُکَبِّرُوا حَتَّی یُکَبِّرَ ، وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا وَلاَ تَرْکَعُوا حَتَّی یَرْکَعَ ، وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُولُوا اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ قَالَ مُسْلِمٌ وَلَکَ الْحَمْدُ ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وَلاَ تَسْجُدُوا حَتَّی یَسْجُدَ، وَإِذَا صَلَّی قَائِمًا فَصَلُّوا قِیَامًا، وَإِذَا صَلَّی قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعِینَ))۔ قَالَ أَبُودَاوُدَ: اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ۔ أَفْہَمَنِی بَعْضُ أَصْحَابِنَا عَنْ سُلَیْمَانَ۔[صحیح۔ بخاری۶۸۹]
(٥١٤٤) ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : امام بنایا ہی اس لیے جاتا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے۔ جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور تم اللہ اکبر نہ کہوجب تک وہ نہ کہہ لے اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور تم رکوع نہ کرو یہاں تک کہ وہ رکوع کرے اور جب وہ کہے : ” سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ “ تو تم کہو : ” اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ “ مسلم کے الفاظ یہ ہیں : ” وَلَکَ الْحَمْدُ “ اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور تم سجدہ نہ کرو یہاں تک کہ وہ سجدہ کرلے اور جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور وہ جب بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔