(۵۱۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِیسَی بْنِ أَبِی قُمَاشٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَائِشَۃَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنْ زِیَادٍ الأَعْلَمِ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِی بَکْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- دَخَلَ فِی الصَّلاَۃِ ثُمَّ أَوْمَأَ إِلَیْہِمْ أَنْ مَکَانَکُمْ۔ثُمَّ دَخَلَ بَیْتَہُ ثُمَّ خَرَجَ وَرَأْسُہُ یَقْطُرُ۔فَدَخَل فِی الصَّلاَۃِ فَصَلَّی بِہِمْ فَلَمَّا قَضَی الصَّلاَۃَ قَالَ : ((إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَإِنِّی کُنْتُ جُنُبًا))۔ [صحیح۔ ابو داؤد ۲۳۳]
(٥١٥٠) ابوبکرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں شامل ہوئے، پھر ان کی طرف اشارہ کیا کہ تم اپنی جگہ پر رہو اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے گھر میں داخل ہوئے، پھر نکلے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر سے پانی کے قطرے بہہ رہے تھے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں شامل ہوئے، ان کو جماعت کروائی۔ جب نماز پوری کی تو فرمایا : میں بھی انسان ہوں، میں جنبی تھا۔