hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5193

.

سنن البيهقي

5193
Sunan Al Bayhaqi
(۵۱۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ : عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی بَصِیرٍ عَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ قَالَ : صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الصُّبْحَ۔فَلَمَّا سَلَّمَ نَظَرَ فِی وُجُوہِ الْقَوْمِ فَقَالَ : ((أَشَاہِدٌ فُلاَنٌ))۔قَالُوا : نَعَمْ۔فَقَالَ : ((أَمَّا إِنَّہُ لَیْسَ مِنْ صَلاَۃٍ أَثْقَلُ عَلَی الْمُنَافِقِینَ مِنْ ہَاتَیْنِ الصَّلاَتَیْنِ یَعْنِی الصُّبْحَ وَصَلاَۃَ الْعِشَائِ وَلَوْ یَعْلَمُونَ مَا فِیہِمَا لأَتَوْہُمَا وَلَوْ حَبْوًا۔وَإِنَّ الصَّفَّ الأَوَّلَ عَلَی مِثْلِ صَفِّ الْمَلاَئِکَۃِ۔وَلَوْ تَعْلَمُونَ مَا فِیہِ لاَبْتَدَرْتُمُوہُ۔وَإِنَّ صَلاَۃَ الرَّجُلِ مَعَ الرَّجُلِ أَزْکَی مِنْ صَلاَتِہِ وَحْدَہُ ، وَصَلاَتُہُ مَعَ الرَّجُلَیْنِ أَزْکَی مِنْ صَلاَتِہِ مَعَ رَجُلٍ ، وَمَا کَثُرَ کَانَ أَحَبَّ إِلَی اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ))۔ [ضعیف۔ تقدم برقم ۵۰۰۰]
(٥١٩٣) ابی بن کعب (رض) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی، جب سلام پھیرا تو قوم کے چہروں کو دیکھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا فلاں حاضر ہے ؟ انھوں نے کہا : ہاں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : صبح اور عشا کی نماز منافقین پر بہت بھاری ہے۔ اگر وہ جان لیں جو ان میں اجرو ثواب ہے تو اگر ان کو گھٹنوں کے بل چل کر آنا پڑے تو ضرور آئیں اور پہلی صف فرشتوں کی صف کے طرح ہے، اگر تم جان لو کہ اس میں کیا ثواب ہے تو تم ضرور جلدی کرو اور آدمی کا دوسرے کے ساتھ مل کر نماز پڑھنا اکیلے کی نماز سے افضل ہے اور دو آدمیوں کے ساتھ مل کر نماز پڑھنا یہ بہتر ہے ایک آدمی کے ساتھ مل کر نماز پڑھنے سے اور جتنے زیادہ ہوں وہ اللہ کو زیادہ محبوب ہے۔