(۵۲۲) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَیْرِیُّ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ حَدَّثَنِی مَوْلًی لأَبِی ہُرَیْرَۃَ - قَالَ وَأَظُنُّہُ قَالَ أَبُو وَہْبٍ - قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ قَالَ لِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((وَضِّئْنِی))۔ فَأَتَیْتُہُ بِوَضُوئٍ فَاسْتَنْجَی ، ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَہُ فِی التُّرَابِ فَمَسَحَہَا بِہِ ثُمَّ غَسَلَہَا ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ فَقُلْتُ : إِنَّکَ تَوَضَّأْتَ وَلَمْ تَغْسِلْ رِجْلَیْکَ۔ قَالَ : ((إِنِّی أَدْخَلْتُہُمَا وَہُمَا طَاہِرَتَانِ)) ۔ [حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ احمد ۲/۳۵۸]
(٥٢٢) ابو وھب کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ (رض) کو کہتے ہوئے سنا کہ مجھ کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے وضو کراؤ، میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پانی لے کر آیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے استنجا کیا، پھر اپنا ہاتھ مٹی میں داخل کیا اور اس کو ملا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس ہاتھ کو دھویا اور وضو کیا، موزوں پر مسح بھی کیا، میں نے کہا کہ آپ نے وضو کیا اور پاؤں نہیں دھوئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” میں نے ان کو وضو کر کے پہنا تھا۔ “