hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5227

.

سنن البيهقي

5227
Sunan Al Bayhaqi
(۵۲۲۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ إِمْلاَئً وَأَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاکِ قَالاَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : دُفِعْتُ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بِالأَبْطَحِ وَہُوَ فِی قُبَّۃٍ فَخَرَجَ بِلاَلٌ فَأَذَّنَ ، ثُمَّ دَخَلَ وَخَرَجَ مَعَہُ إِدَاوَۃٌ أَوْ قِرْبَۃٌ قَالَ : فَلَمَّا رَأَی النَّاسُ وَضُوئَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- تَبَادَرُوہُ ثُمَّ دَخَلَ فَخَرَجَ مَعَہُ عَنَزَۃٌ فَأَقَامَ الصَّلاَۃَ۔فَصَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الظُّہْرَ رَکْعَتَیْنِ ، وَالْعَصْرَ رَکْعَتَیْنِ إِلَی عَنَزَۃٍ یَمُرُّ مِنْ وَرَائِہَا الْمَرْأَۃُ وَالْحِمَارُ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۳۳۷۳]
(٥٢٢٧) عون بن ابی جحیفہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف ابطح نامی جگہ پر گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک خیمہ میں تھے۔ بلال (رض) نکلے اور اذان دی۔ پھر داخل ہوئے اور نکلے تو ان کے پاس پانی کا لوٹایا چھوٹا مشکیزہ تھا۔ جب لوگوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو دیکھا تو انھوں نے بھی وضو میں جلدی کی، پھر وہ داخل ہوئے اور نکلے تو ان کے پاس ایک نیزہ تھا، انھوں نے اقامت کہی اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر اور عصر کی دو دو رکعتیں اس نیزہ کی طرف منہ کر کے پڑھائیں اور اس کے آگے سے عورت اور گدھے گزر رہے تھے۔