hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5236

.

سنن البيهقي

5236
Sunan Al Bayhaqi
(۵۲۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو سَعِیدٍ : أَحْمَدُ بْنُ یَعْقُوبَ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْمُثَنَّی الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَۃَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا النَّضْرِ یُحَدِّثُ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِیدٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- اتَّخَذَ حُجْرَۃً فِی الْمَسْجِدِ مِنْ حَصِیرٍ فَصَلَّی فِیہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لَیَالِی حَتَّی اجْتَمَعَ إِلَیْہِ نَاسٌ ، ثُمَّ فَقَدُوا صَوْتَہُ فَظَنُّوا أَنَّہُ قَدْ نَامَ فَجَعَلَ بَعْضُہُمْ یَتَنَحْنَحُ لِیَخْرُجَ إِلَیْہِمْ فَقَالَ : ((مَا زَالَ بِکُمُ الَّذِی رَأَیْتُ مِنْ صَنِیعِکُمْ حَتَّی خَشِیتُ أَنْ یُکْتَبَ عَلَیْکُمْ۔وَلَوْ کُتِبَ عَلَیْکُمْ مَا قُمْتُمْ بِہِ فَصَلُّوا أَیُّہَا النَّاسُ فِی بُیُوتِکُمْ۔فَإِنَّ أَفْضَلَ صَلاَۃِ الْمَرْئِ فِی بَیْتِہِ إِلاَّ الصَّلاَۃَ الْمَکْتُوبَۃَ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ عَنْ عَفَّانَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ وُہَیْبٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۶۸۶۰]
(٥٢٣٦) بسر بن سعید زید بن ثابت سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد میں ایک چٹائی سے حجرہ بنایا اور چند راتیں اس میں نماز پڑھی۔ لوگ جمع ہوگئے۔ پھر انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آواز کو گم پایا تو گمان کیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سو گئے ہیں تو وہ کھانسی کرنے لگے تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کی طرف نکلیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تمہاری حالت کو دیکھتا رہا، میں ڈر گیا کہ کہیں تمہارے اوپر فرض نہ کردی جائیں۔ اگر وہ فرض کردی جاتیں تو تم نہ پڑھ سکتے۔ اے لوگو ! اپنے گھروں میں قیام کیا کرو، کیونکہ آدمی کی افضل نماز گھر میں ہی ہے سوائے فرض نماز کے۔