hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5241

.

سنن البيهقي

5241
Sunan Al Bayhaqi
(۵۲۴۱) وَأَخْبَرَنَا بِحَدِیثِ أَنَسٍ أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ : الْمُحَمَّدْآبَاذِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ السَّعْدِیُّ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یُصَلِّی ذَاتَ لَیْلَۃٍ فِی حُجْرَتِہِ فَأَتَاہُ أُنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِہِ فَصَلُّوا بِصَلاَتِہِ فَخَفَّفَ فَدَخَلَ الْبَیْتَ ، ثُمَّ خَرَجَ۔فَفَعَلَ ذَلِکَ مِرَارًا کُلُّ ذَلِکَ یُصَلِّی ثُمَّ یَنْصَرِفُ وَیَدْخُلُ۔فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ صَلَّیْنَا مَعَکَ الْبَارِحَۃَ وَنَحْنُ نُحِبُّ أَنْ تَمُدَّ فِی صَلاَتِکِ۔فَقَالَ : ((قَدْ عَلِمْتُ بِمَکَانِکُمْ عَمْدًا فَعَلْتُ ذَلِکَ))۔ [صحیح۔ احمد ۳/۱۰۳]
(٥٢٤١) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کی نماز اپنے حجرے میں ادا فرماتے۔ صحابہ میں سے کچھ لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھنے لگے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تخفیف کی اور گھر میں داخل ہوگئے۔ پھر نکلے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کئی مرتبہ ایسے کیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھتے اور چلے جاتے۔ جب صبح ہوئی تو لوگوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم نے گزشتہ رات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھی ہم چاہتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز لمبی کریں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تمہارے بیٹھنے کو جان گیا تھا، لیکن جان بوجھ کر میں نے ایسا کیا۔