(۵۲۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ قَدْ صَلَّی نِسْوَۃٌ مَعَ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی حُجْرَتِہَا فَقَالَتْ لاَ تُصَلِّینَ بِصَلاَۃِ الإِمَامِ فَإِنَّکُنَّ دُونَہُ فِی حِجَابٍ۔
قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی وَکَمَا قَالَتْ عَائِشَۃُ فِی حُجْرَتِہَا إِنْ کَانَتْ قَالَتْہُ قُلْنَا۔
قَالَ الشَّیْخُ وَرُوِّینَا عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ لاَ صَلاَۃَ لِجَارِ الْمَسْجِدِ إِلاَّ فِی الْمَسْجِدِ۔
وَرُوِیَ ذَلِکَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مَرْفُوعًا۔ [لم اجدہ]
(٥٢٤٦) (الف) ربیع فرماتے ہیں کہ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ عورتوں نے حضرت عائشہ (رض) کے ساتھ نماز پڑھی حجرہ میں۔ فرماتی ہیں : تم امام کے ساتھ نماز نہیں پڑھتی ، کیونکہ تمہارے درمیان پردہ ہے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ جیسے عائشہ (رض) نے اپنے حجرے کے بارے میں فرمایا کہ اگرچہ وہ اس میں قیلولہ کرتی تھی تو ہم بھی یہی کہتے ہیں۔
(ب) علی بن ابی طالب (رض) فرماتے ہیں کہ مسجد کے ہمسائے کی نماز مسجد کے علاوہ میں نہیں ہے۔